رعناواری میں وِٹل بھیرو مندر کی بحالی ومرمت کے کام کا سنگِ بنیاد

جنگ  نیوز
سری نگر/ چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے ہفتہ کے روز ضلع سری نگر کے موتیار رعناواری میں واقع تاریخی وِٹل بھیرو مندر کی بحالی اور مرمت کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔ یہ اَقدام کشمیر کے بھرپور ثقافتی اور تعمیراتی ورثے کو محفوظ رکھنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
حکومت کے ’ورثہ تحفظ اقدام‘ کے تحت اس بحالی منصوبے پر تقریباً 2.84 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ اس منصوبے کا مقصد مندر کی تاریخی، مذہبی اور ثقافتی اہمیت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر انشل گرگ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اکشے لابرو، کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر بشارت قیوم، ڈائریکٹر آرکائیوز، کشمیری پنڈت کمیونٹی کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔
دورے کے دوران چیف سیکرٹری نے مجوزہ بحالی منصوبے کے مختلف پہلوئوںکا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مقررہ مدت اور معیار کے ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے کام میں تیزی لائی جائے۔
اَتل ڈولو نے منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مندر کی بحالی اور تحفظ کی کوششوں کا مقصد اس کی کئی دہائیوں پرانی شان کو بحال کرنا اور اس کے تعمیراتی و ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ اقدام خطے کے ورثے کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، اور ساتھ ہی کشمیر کے متنوع سماجی تانے بانے کافی تاریخی، ثقافتی اور مذہبی اہمیت کا حامل ہے اور یہ کشمیر کے مشترکہ ورثے کا ایک اہم حصہ ہے۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ بحالی کا یہ کام مندر کی جمالیاتی کشش ، خوب صورتی، تاریخی اہمیت اور سماجی اہمیت کو آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
اِس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر میر امتیاز العزیز، چیف پلاننگ آفیسر فیاض احمد ڈار، سری نگر میونسپل کارپوریشن کے جوائنٹ کمشنر سیّد ابو قاسم اور نزہت قریشی، سپرانٹنڈنگ انجینئر آر اینڈ بی تطہیر منظور کے علاوہ آر اینڈ بی، پی ایچ ای، کے پی ڈی سی ایل، ایس ایم سی، پولیس، ریونیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

محبوبہ کانگریس کی ترجمان بن چکی ہے /انعام النبی

جنگ نیوز سری نگر/عوامی اتحاد پارٹی (AIP) کے چیف ترجمان...

ریلوے میں اسٹیشن ماسٹر کی 1265 اسامیاں مشتہر

جنگ نیوز بھارتی ریلوے نے مختلف ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈز اور...

لیفٹیننٹ گورنر کادہشت گردی کیخلاف فول پروف حکمت عملی پر زور

نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج لوک...

دفعہ 370 اور 35A کی بحالی کی جدوجہد جاری رہے گی/ڈاکٹر فاروق عبداللہ

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق...

تاریخ کے آئینے میں شہنشاہ اکبر اور بڈشاہ زین العابدین

  رشید پروینؔ سوپور، کشمیر کئی مورخین نے اکبر اور زین العابدین...