جنگ نیوز
سری نگر/محکمہ بجلی (PDD) نے وادیٔ کشمیر کے لئے بجلی کی کٹوتی کا نیا شیڈول جاری کیا ہے، جس کے تحت زیادہ تکنیکی و تجارتی نقصانات والے علاقوں میں بجلی کی کٹوتی کے اوقات بڑھا دیے گئے ہیں۔
کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (KPDCL) کے ایک افسر کے مطابق، 65 فیصد سے زیادہ مجموعی تکنیکی و تجارتی نقصانات (AT&C) والے علاقوں میں روزانہ 8 گھنٹے، 5.40سے 65 فیصد نقصانات والے علاقوں میں 6 گھنٹے اور 15 سے5.40 فیصد نقصانات والے علاقوں میں 3 گھنٹے بجلی بند رہے گی۔ جبکہ 0 سے 15 فیصد نقصانات والے علاقوں میں روزانہ صرف 30 منٹ کی کٹوتی ہوگی۔
افسر نے بتایا کہ KPDCL کے تحت مجموعی طور پر 1335 کے وی فیڈرز ہیں۔ نئے شیڈول کے تحت 20 فیصد سے کم AT&C نقصانات والے مزید 85 فیڈرز کو چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کے لئے شامل کیا گیا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ محکمہ بجلی نے رواں سال جنوری میں 40 فیصد سے زیادہ نقصانات والے ڈویژنوں اور فیڈرز کے متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی اور تنخواہ میں 50 فیصد تک کٹوتی کی ہدایت دی تھی۔
محکمے کے مطابق، ان اقدامات کا مقصد بلنگ اور وصولی کی کارکردگی بہتر بنانا اور بجلی کے مجموعی تکنیکی و تجارتی نقصانات میں کمی لانا ہے۔


