جنگ نیوز ڈیسک
نئی دہلی/وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے دورے پر آئے سوئس صدر گائے پارملین کو بھارتی دستکاری اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے والے خصوصی تحائف پیش کیے، جن میں کشمیری اخروٹ کی لکڑی سے ہاتھ سے تراشا گیا دیواری پینل بھی شامل ہے۔
وزیر اعظم نے سوئس صدر کو 3 ایوارڈ یافتہ بھارتی پنیر—گلمرگ، کونارک اور ییور—بھی پیش کیے۔ گلمرگ نے 2026 میں برازیل کے Mundial do Queijo میں سپر گولڈ ایوارڈ حاصل کیا، جبکہ کونارک نے 2023 کے World Cheese Awards میں گولڈ اور 2025 میں سوئٹزرلینڈ میں سلور ایوارڈ جیتا۔
کشمیری اخروٹ کی لکڑی کا دیواری پینل کشمیر کی صدیوں پرانی لکڑی کی نقش کاری کی روایت کی عکاسی کرتا ہے۔ اس پر کشمیر کے روایتی مناظر، نباتات، انسانی پیکر، گھوڑے، گاڑیاں اور دیہی زندگی کو گہری نقش کاری کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔
مودی نے سوئس صدر کی اہلیہ کیرولین پارملین کو گجرات کی روایتی کَچھّی شال بھی پیش کی، جسے سورت کے دستکاروں کے تیار کردہ خوب صورت سادَیلی باکس میں رکھا گیا تھا۔ یہ تحائف بھارت کے مختلف خطوں کی دستکاری، بُنائی اور ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتے ہیں۔


