جنگ نیوز ڈیسک
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے یو پی ایس سی کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن سمت مچھھر کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے دنیا کے سامنے جرأت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔
مودی نے کہا کہ اپنی جان کی پروا کیے بغیر کیپٹن سمت نے بہادری سے مقابلہ کیا اور ایک اور 9/11 جیسے حملے کو رونما ہونے سے روک دیا۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ 140 کروڑ بھارتی کیپٹن سمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی سلامتی و صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔


