جنگ نیوز ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کابینہ نے منگل کو سیاحت اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق کئی اہم تجاویز کی منظوری دے دی، جن میں گلمرگ کے Hotel Ashok کی PPP ماڈل کے تحت 40 برس کے لئے آپریشن اور دیکھ بھال کی آؤٹ سورسنگ شامل ہے، جس میں پانچ برس کی تعمیراتی مدت بھی شامل ہوگی۔
کابینہ نے IIT جموں کے اشتراک سے IT/Innovation Park کے قیام کی بھی منظوری دی۔ اس کے علاوہ ہیرا نگر (کٹھوعہ) میں کیفے ٹیریا، سونپاہ (بڈگام) میں Craft Village اور بہی باغ (کولگام) میں Army Goodwill School کی تعمیر کے لئے سرکاری اراضی کی منتقلی کی منظوری بھی دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے 28 JKAS افسران کی ترقی کی بھی منظوری دی، جن میں 9 افسران کو Special Scale اور 18 کو Selection Grade میں ترقی دی گئی۔


