سرینگر:
موسمیاتی ماہرین کے مطابق، شعبہ جموں میں بدھ کے روز اور پھر 10 اگست کے قریب شدید بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ہے، جس سے حساس پہاڑی علاقوں میں بادل پھٹنے (کلاؤڈ برسٹ)، فلیش فلڈ (ناگہانی سیلاب) اور زمین کھسکنے (لینڈ سلائیڈنگ) کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے 4 اور 5 اگست کو وادی چناب، جموں، ادھم پور، ریاسی، راجوڑی اور پونچھ کے چند حصوں میں مقامی سطح پر شدید بارشوں اور کہیں کہیں بادل پھٹنے کی پیشگوئی کی ہے۔ حکام نے شدید بارش کی وجہ سے حساس پہاڑی راستوں پر زمین کھسکنے اور اوپر سے پتھر گرنے کے شدید خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔
4 سے 10 اگست کے درمیان جموں کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، 6 اگست سے بارشوں کی شدت میں کمی آنے کی توقع ہے۔


