غیر روایتی جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لئےفوج کو ہر وقت تیار رہنا ہوگا

جنگ نیوز

سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے سکیورٹی منظرنامے میں ہماری فورسز کو غیر روایتی جنگ (Asymmetric Warfare) کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں روایتی فوجی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ ڈیٹا کے تجزیے اور جدید الگورتھم پر مبنی حکمت عملی بھی غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے آرمی وار کالج، مہو کے ہائر کمانڈ کورس-55 کے افسران سے لوک بھون میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ برسوں میں جموں و کشمیر میں آنے والی مثبت تبدیلی عوام کا اعتماد بحال کرنے، بہتر طرزِ حکمرانی اور شہریوں کو باوقار زندگی فراہم کرنے کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مؤثر حکمرانی کا تقاضا ہے کہ انتظامیہ دور دراز دیہات تک پہنچ کر معاشرے کے محروم ترین افراد کی پوری ذمہ داری کے ساتھ خدمت کرے۔
منوج سنہا نے کہا کہ دہشت گردی کے پورے نیٹ ورک اور اس کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران سرکاری نظام میں دراندازی کرنے والے دہشت گرد ہمدرد عناصر کا مکمل خاتمہ کیا گیا ہے، جس سے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے لئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا اور عوام کا پیسہ ملک دشمن سرگرمیوں کے لئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
تقریب میں آرمی وار کالج کے کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل اجے چندپوریا، فیکلٹی ارکان اور سکیورٹی فورسز کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

محبوبہ کانگریس کی ترجمان بن چکی ہے /انعام النبی

جنگ نیوز سری نگر/عوامی اتحاد پارٹی (AIP) کے چیف ترجمان...

ریلوے میں اسٹیشن ماسٹر کی 1265 اسامیاں مشتہر

جنگ نیوز بھارتی ریلوے نے مختلف ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈز اور...

لیفٹیننٹ گورنر کادہشت گردی کیخلاف فول پروف حکمت عملی پر زور

نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج لوک...

دفعہ 370 اور 35A کی بحالی کی جدوجہد جاری رہے گی/ڈاکٹر فاروق عبداللہ

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق...

تاریخ کے آئینے میں شہنشاہ اکبر اور بڈشاہ زین العابدین

  رشید پروینؔ سوپور، کشمیر کئی مورخین نے اکبر اور زین العابدین...