جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر/ نیشنل کانفرنس کے چیف ترجمان اور رکن اسمبلی زڈی بل تنویر صادق نے 135ویں درانڈ کپ میں FC1 کی تاریخی شرکت کے موقع پر ٹیم کی سرکاری جرسی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر TCI Max Cements کے نمائندے، کلب انتظامیہ، کوچنگ عملہ اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔
تنویر صادق نے کہا کہ ایشیا کے قدیم ترین اور باوقار فٹبال ٹورنامنٹس میں FC1 کی شرکت جموں و کشمیر اور لداخ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جرسی صرف ایک لباس نہیں بلکہ خطے کے ہزاروں نوجوان فٹبالروں کے خوابوں، عزم اور امنگوں کی علامت ہے۔
انہوں نے FC1 کی انتظامیہ، کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کو اس کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ ٹیم اپنی بہترین کارکردگی سے جموں و کشمیر کا نام روشن کرے گی۔ انہوں نے TCI Max Cements کی سرپرستی کو بھی سراہا اور کہا کہ کارپوریٹ اداروں اور کھیلوں کی تنظیموں کے درمیان اشتراک سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر مواقع اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ FC1 کی یہ تاریخی شرکت خطے میں فٹبال کے فروغ اور نئی نسل کو کھیل کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے
گی۔


