سرینگر، 30 جولائی
محکمہ موسمیات (ایم ای ٹی) سینٹر سرینگر نے اگلے ایک ہفتے کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور گرچ چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ جموں ڈویژن کے کچھ حصوں میں شدید سے مصلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے’ بتایا کہ:
30 سے 31 جولائی: دوپہر، شام اور صبح سویرے کے اوقات میں بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش یا گرچ چمک کا امکان ہے۔ اس دوران جموں ڈویژن کے کچھ مقامات پر مختصر وقت کے لیے شدید اور مصلادھار بارش کی ہوشیاری جاری کی گئی ہے۔
1 اگست: کچھ مقامات پر ہلکی بارش یا مختصر گرچ چمک کے ساتھ چھینٹے پڑ سکتے ہیں۔
2 سے 4 اگست: زیادہ تر مقامات پر دوپہر، شام اور صبح کے وقت ہلکی سے درمیانی بارش اور گرچ چمک کے چند اسپیل ہو سکتے ہیں۔ جموں ڈویژن کے کچھ اضلاع میں ایک بار پھر شدید بارش کا امکان ہے۔
5 سے 7 اگست: متفرق مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرچ چمک کے ساتھ تیز بچھوڑیں پڑ سکتی ہیں۔


