جنگ نیوز
واشنگٹن/ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کی درخواست پر امن مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی اب ختم ہو چکی ہے۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے ایران کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ "جنگ بندی اب ختم ہو چکی ہے”، اگرچہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خلیج میں حالیہ کشیدگی کے دوران امریکی اور ایرانی کارروائیوں کے بعد قطر اور سعودی عرب کے حکام کشیدگی کم کرنے اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے معاملے پر ایرانی حکام سے بات چیت کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات جاری رہ سکتے ہیں، تاہم انہیں اس عمل کے مثبت نتائج کی زیادہ توقع نہیں۔


