رحمتوں کا چمکا ماہ مقدس

معین فخر معین

مقدس کیا مہینہ آگیا ہے
طہارت کا قرینہ آگیا ہے
درخشاں ہوگئی جنت زمیں پر
منور ہو گئے ایماں جبیں پر
سبھی ہیں رشک میں عرش بریں پر
ہوئی خلد بریں مہماں زمیں پر
حسیں در رحمتوں کے سب کھلے ہیں
نصیبوں سے یہ دن پھر اب ملے ہیں
نزول رحمت رب کی عطا ہے
یہی ماہ کرم ماہ سخا ہے
پیام رب کو ہی رمضان کہئے
کہ رب کا تحفہ قرآن کہئے
عبادت میں بھی پنہاں راحتیں ہیں
حسیں شام و سحر میں لذتیں ہیں
جو تقوی کا سکھاتا ہے تقدس
وہی پھر آیا ہے ماہ مقدس
دل صائم میں رہتا ہے مدینہ
نہیں وہ طالب مال و نگینہ
ادا صائم کی بھاتی ہے خدا کو
وہ کرتا ہے قبول اس کی دعا کو
الہی سب لبوں پہ یہ دعا ہو
ترے در سے جو مانگے سب عطا ہو
معین ایسی مبارک یہ گھڑی ہو
سبھی پر رحمتوں کی پھر جھڑی ہو
زز

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

گزشتہ مضمون
اگلا مضمون

تازہ ترین خبریں

شدید زلزلے میں 13 افراد جان بحق، درجنوں لاپتہ اور امدادی کارروائیاں جاری

فیضان پنجابی  جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے...

ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اکثر علاقوں میں زبردست بارش کے بعد اسکول بند

ڈوڈہ، ۲۹ جولائی مسلسل جاری موصلادھار بارش اور خراب موسمی...

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...

جنتَر منتَر بیان پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس، ’’زبان پھسل گئی، معذرت خواہ ہوں‘‘

نیوز ڈیسک سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...