علم سے احساس تک کا سفر

طبی تعلیم کی دنیا میں اگر کوئی گوشہ ایسا ہے جو خاموشی کے ساتھ آنے والے معالجین کے مستقبل کو تراشتا ہے، تو وہ ہے کتب خانہ۔ صدیوں سے میڈیکل لائبریریاں علم و تحقیق کے مرکز کے طور پر پہچانی جاتی رہی ہیں۔ یہاں کتابوں، جرائد اور تحقیقی مواد کی قطاروں میں وہ خاموش روشنی بسی ہے جس نے نسل در نسل طالب علموں کو راستہ دکھایا اور محققین کو رہنمائی دی۔ لیکن آج جبکہ طب تیزی سے بدل رہی ہے ۔جہاں سائنس کے ساتھ ٹیکنالوجی، انسان دوستی اور بین المضامینی علوم کا امتزاج بڑھ رہا ہے ۔وہاں ضروری ہے کہ طبی کتب خانہ بھی اپنی تعریف اور کردار کو نئے سرے سے متعین کرے۔
اب لائبریری کو محض کتابوں اور رسائل کے ذخیرے کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔ اس کا مقصد محض معلومات فراہم کرنا نہیں بلکہ علم، تخیل اور احساس کو یکجا کرنا ہے۔ ایک ایسا ماحول تشکیل دینا ہے جو صرف معلومات نہ دے بلکہ حوصلہ، بصیرت اور ہمدردی بھی پیدا کرے۔ ایک ایسا ادارہ جو حقائق کا محافظ ہو مگر اقدارِ طب کا پروردگار بھی۔
اسی تصور کے تحت ’’زندہ مقدمات کا ذخیرہ‘‘ ایک انقلابی خیال بن سکتا ہے۔ تصور کیجیے ایک ایسی لائبریری کا جہاں کتابوں کے ساتھ حقیقی مگر نامعلوم مریضوں کے مقدمات کا محفوظ ذخیرہ بھی ہو۔ ہر کیس میں مریض کی کہانی درج ہو — علامات، تشخیص، علاج اور صحت یابی تک۔ اس طرح کی علمی کاوش نصابی علم کو عملی تجربے سے جوڑ دے گی۔ ڈیجیٹل تصویریں، ویڈیوز اور تشخیصی مواد اسے ایک ’’زندہ جماعت‘‘ میں بدل سکتے ہیں، جہاں علم صرف پڑھا نہیں بلکہ محسوس کیا جاتا ہے۔
لیکن لائبریری کی روح صرف اعداد و معلومات میں نہیں بلکہ کہانیوں میں بھی ہے۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں "ڈاکٹر”مریض کہانی دیوار‘‘ جیسا انسانی پہلو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ یہ دیوار ان چھوٹی مگر گہری کہانیوں کا مسکن ہو جہاں ایک ڈاکٹر کی اخلاقی آزمائش، ایک نرس کی بہادری یا ایک مریض کی شکرگزاری درج ہو۔ ایسی تحریریں یاد دلاتی ہیں کہ طب صرف سائنس نہیں بلکہ احساس اور فن کا امتزاج ہے، اور شفا کا عمل صرف جسموں کو نہیں بلکہ دلوں کو بھی چھوتا ہے۔
لائبریری کا ایک پہلو اس کی تاریخی حیثیت ہے۔ ’’طبی ورثہ و تاریخ‘‘ کے گوشے میں قدیم آلاتِ جراحی، معروف معالجین کی سوانح اور مقامی طبی روایات کا مواد رکھا جا سکتا ہے۔ کشمیر جیسے علاقے میں، جہاں طبِ یونانی اور روایتی علاج کی شاندار روایت رہی ہے، یہ گوشہ نئی نسل کو اپنے ماضی سے جوڑے گا اور علم کو مقامی شناخت دے گا۔
یہ تمام تصورات کسی بڑے بجٹ کے محتاج نہیں۔ مقامی وسائل اور عزم کے ساتھ ان کی تکمیل ممکن ہے۔ یہی چھوٹے اقدامات کسی عام لائبریری کو ایک غیر معمولی ادارہ بنا سکتے ہیں۔ اصل مقصد روایت سے انکار نہیں بلکہ اسے وسعت دینا ہے۔ کتابیں اور جرائد ہمیشہ طبی لائبریریوں کی دھڑکن رہیں گے، مگر اگر ان کے ساتھ کہانیاں، فنون، تاریخ، ٹیکنالوجی اور انسان دوستی کی روح شامل ہو جائے تو یہی کتب خانے وہ مراکز بن جائیں گے جہاں علم سانس لیتا ہے، بصیرت جنم لیتی ہے اور شفا کا پیشہ اپنے حقیقی معنی پاتا ہے۔
شاید آنے والے وقت میں جب آج کے طلبہ کل کے معالج بنیں گے تو وہ کہیں گے یہ سب کچھ وہیں سے شروع ہوا تھا، لائبریری کے اُس خاموش مگر روشن گوشے سے جہاں علم اور احساس ایک ساتھ بستے تھے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں