ناظم اطلاعات نے شری اَمرناتھ یاترا کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

نیوز ڈیسک
سری نگر/ناظم اطلاعات جموں و کشمیرنتیش راجورہ نے آج ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنزسری نگر میں اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میںآئندہ شری اَمرناتھ جی یاترا ( سانجی)کے اِنتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے شروعات میںناظم اطلاعات نے پبلک ایڈریس سسٹم (پی اے ایس) کی تنصیب، عملے کی تعیناتی اور میڈیا و تشہیری منصوبے کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے تمام مقررہ مقامات پر مربوط اور مؤثر عملے کی تعیناتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے قبل از وقت تیاری کو لازمی قرار دیتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام مخصوص مقامات پر پبلک ایڈریس سسٹم (پی اے ایس) کی بروقت اور مؤثر تنصیب کو یقینی بنایا جائے تاکہ یاتریوں کی سہولیت میں اِضافہ ہو۔
ناظم اطلاعات نے ہدایت دی کہ تمام نشاندہی شدہ مقامات پر ہورڈنگوں، بینروں اور دیگر تشہیری مواد کی تنصیب کے اِنتظامات پیشگی مکمل کئے جائیں۔
اُنہوں نے واضح ہدایت دی کہ تمام مقررہ سٹیشنز مکمل طور پر فعال رہیں اور پوتر یاترا کے اِختتام تک کسی قسم کی رُکاوٹ نہ آئے۔ میٹنگ میں انہیں عملے کی دستیابی اور ضروری آلات و مشینری کی تنصیب کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ناظم اطلاعات نے یاترا سے متعلق اہم معلومات پھیلانے کے لئے مؤثر تشہیری مہمات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز ویویک پوری، جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر سیّدشاہنواز احمد بخاری، جوائنٹ ڈائریکٹر جموں دیپک دوبے، ڈِپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن پی آر، ڈپٹی ڈائریکٹرسینٹرل، متعلقہ ضلعی اِنفارمیشن اَفسران اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

ہنڈواڑہ میں ’’My Youth My Pride‘‘ ووشو اور کبڈی چیمپئن شپ کا آغاز

  جنگ نیوز ڈیسک کپواڑہ، 28 جولائی: جموں و کشمیر سپورٹس...

احتجاج، جمہوریت اور ریاستی ردعمل

حیات اندرابی پلوامہ، کشمیر دنیا کی جدید جمہوریتوں میں عوامی احتجاج...

امریکہ-اسرائیل تعلقات اور مشرقی وسطیٰ کا نیا منظرنامہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین...

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشنگوئی

  اگلے 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر...

زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 7.1 ریکارڈ، سونامی کی وارننگ جاری

ٹوکیو: جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں منگل کے روز...