جنگ نیوز
ٹیکساس/ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کمپنی کی نئی روڈسٹر پیش کرتے ہوئے اسے ’’اڑنے والی گاڑی‘‘ قرار دیا۔ اسپیس ایکس کے تعاون سے تیار کردہ راکٹ نما تھرسٹرز سے لیس گاڑی نے ٹیکساس میں مختصر فضائی چھلانگیں لگائیں، ہوا میں پلٹنے اور دوسری ٹیسلا گاڑیوں کے اوپر سے گزرنے جیسے کرتب دکھائے۔
مظاہرے میں گاڑی نے خم دار ریمپ پر چڑھنے اور سکشن نظام کی مدد سے الٹا چلنے کے بعد ہوا میں چھلانگ لگائی اور واپس زمین پر اتری۔ کمپنی کے مطابق اعلیٰ ترین ماڈل صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں حاصل کرسکتا ہے۔
ٹیسلا نے روڈسٹر کی پیداوار 2028 میں شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، تاہم گاڑی کی فضائی صلاحیتوں، حفاظت اور عوامی سڑکوں پر استعمال کی قانونی حیثیت سے متعلق کئی سوالات ابھی حل طلب ہیں۔


