جموں کشمیر BOSEامتحانات میں70.2لاکھ طلبہ کی شرکت متوقع

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/ جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (JKBOSE) کے چیئرمین غلام حسن شیخ نے کہا ہے کہ 10ویں، 11ویں اور 12ویں جماعت کے آئندہ بورڈ امتحانات میں تقریباً 270000 طلبہ شرکت کریں گے۔ امتحانات کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 10ویں جماعت کے امتحانات پیر سے، 12ویں جماعت کے 21 اکتوبر اور 11ویں جماعت کے امتحانات 29 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ کشمیر کے 10 اضلاع اور جموں صوبے کے سرمائی زون والے 6 اضلاع میں مجموعی طور پر 2402 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ امتحانی عملے، بشمول سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور نگرانوں کی تعیناتی بھی مکمل ہوچکی ہے، جبکہ خفیہ امتحانی مواد پولیس تھانوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔
غلام حسن شیخ نے 10ویں جماعت کے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ امتحانات سے خوفزدہ نہ ہوں، کیونکہ سوالیہ پرچے معمول کے مطابق اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے طے شدہ معیار کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کی شفافیت اور رازداری برقرار رکھنا بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی مجسٹریٹس سے BNSS کے تحت ضروری پابندیاں نافذ کرنے اور پولیس سے بیرونی مداخلت روکنے کے لئے انتظامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
چیئرمین نے بتایا کہ طلبہ، والدین اور تدریسی عملے کی شکایات کے ازالے کے لئے اس سال شکایتی نگرانی سیل قائم کیا گیا ہے۔ امتحانات کی نگرانی کے لئے تقریباً 40 ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گی۔ انہوں نے امتحانی عملے سے طلبہ، خصوصاً پہلی بار بورڈ امتحان دینے والے 10ویں جماعت کے امیدواروں کے ساتھ نرمی اور شفقت سے پیش آنے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی والدین سے کہا کہ وہ بچوں پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

محبوبہ کانگریس کی ترجمان بن چکی ہے /انعام النبی

جنگ نیوز سری نگر/عوامی اتحاد پارٹی (AIP) کے چیف ترجمان...

ریلوے میں اسٹیشن ماسٹر کی 1265 اسامیاں مشتہر

جنگ نیوز بھارتی ریلوے نے مختلف ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈز اور...

لیفٹیننٹ گورنر کادہشت گردی کیخلاف فول پروف حکمت عملی پر زور

نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج لوک...

دفعہ 370 اور 35A کی بحالی کی جدوجہد جاری رہے گی/ڈاکٹر فاروق عبداللہ

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق...

تاریخ کے آئینے میں شہنشاہ اکبر اور بڈشاہ زین العابدین

  رشید پروینؔ سوپور، کشمیر کئی مورخین نے اکبر اور زین العابدین...