ماہر کاریگر رفیق احمد صوفی نے قومی ایوارڈ حاصل کر کے کشمیر کا نام روشن کیا

جنگ  نیوز 
سری نگر/ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کشمیر نے عیدگاہ سری نگر کے ماہر کاریگر رفیق احمد صوفی کومرکزی وزارتِ ٹیکسٹائلز کی جانب سے ہاتھ سے بنے ہوئے قالین کے زُمرے میں قومی ایوارڈ 2025 ملنے پر دلی مُبارک باد  پیش کی ہے۔
رفیق احمد صوفی 2025 کے لئے اِس زُمرے میں جموں و کشمیر سے واحد ایوارڈ یافتہ ہیں۔انہیں یہ ایوارڈ ایک ایسے قالین پر دیا گیا ہے جس میں اِنتہائی باریک پھولوں کے نمونے، روایتی طرزِ تعمیر کے ڈیزائن اور خطاطی کے عناصر شامل ہیں۔
محکمہ کے ترجما ن نے آج یہاں جاری ایک پریس بیان میںاس ماہر کاریگر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے قومی سطح پر کشمیر کے مشہور دستکاری او رہینڈ لوم شعبے کانام روشن کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا،’’ یہ اعزاز اُن کی غیر معمولی مہارت اور ہاتھ سے بنے قالین کی روایتی فن میں ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔‘‘
کشمیر کے ہاتھ سے بنے قالین صدیوں پرانی روایت کی نمائندگی کرتے ہیں جس میں باریک گرہ بندی کی تکنیک اور منفرد ڈیزائن عناصر اور ’’تعلیم‘‘کا امتزاج ہے جس کی وجہ سے اسے 2016 میں اس کے ماخذ کے لحاظ سے جی آئی رجسٹریشن سے نوازا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ رفیق احمدصوفی کے کام کو قومی سطح پر تسلیم کیا جانا اس ورثے کے دستکاری کی مسلسل برتری اور افادیت کی توثیق کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا،’’ڈائریکٹوریٹ پورے خطے کے کاریگروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اس کامیابی سے تحریک لیں اور معیار اور فنکاری کے ان اصولوں کو برقرار رکھیں جو کشمیری دستکاری کی پہچان ہیں۔‘‘
ایوارڈ کی ایک باضابطہ تقریب دسمبر 2026 ء میں منعقد کی جائے گی جس میں دیگر افراد کے ساتھ ساتھ رفیق احمد صوفی کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

محبوبہ کانگریس کی ترجمان بن چکی ہے /انعام النبی

جنگ نیوز سری نگر/عوامی اتحاد پارٹی (AIP) کے چیف ترجمان...

ریلوے میں اسٹیشن ماسٹر کی 1265 اسامیاں مشتہر

جنگ نیوز بھارتی ریلوے نے مختلف ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈز اور...

لیفٹیننٹ گورنر کادہشت گردی کیخلاف فول پروف حکمت عملی پر زور

نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج لوک...

دفعہ 370 اور 35A کی بحالی کی جدوجہد جاری رہے گی/ڈاکٹر فاروق عبداللہ

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق...

تاریخ کے آئینے میں شہنشاہ اکبر اور بڈشاہ زین العابدین

  رشید پروینؔ سوپور، کشمیر کئی مورخین نے اکبر اور زین العابدین...