جنگ نیوز
سری نگر/وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکز پر زور دیا ہے کہ ریاستی معاملات میں مداخلت سے گریز کرتے ہوئے اختیارات کی زیادہ سے زیادہ منتقلی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت جیسے معاملات ریاستی حکومتوں کے دائرۂ اختیار میں رہنے چاہئیں، جبکہ مرکز کو اپنے آئینی دائرے کے معاملات پر توجہ دینی چاہیے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ریاستوں کو کمزور کرنے کا رجحان صرف BJP حکومتوں کی پالیسیوں کا نتیجہ نہیں بلکہ مختلف سابق مرکزی حکومتوں نے بھی اختیارات کو مرکز میں مرتکز کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "یہ صرف BJP کی غلطی نہیں، مختلف مرکزی حکومتوں نے ریاستوں کو کمزور کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔”
NEET تنازعے کے حوالے سے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کے استعفے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اسے حد سے زیادہ مرکزیت کے نتائج کی ایک مثال قرار دیا۔


