فاروق عبداللہ کی یومِ آزادی پر عوام کو مبارکباد

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک بالخصوص جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جمہوریت، سیکولرازم، آئینی اقدار اور وفاقیت کے اصولوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ ہندوستان کی طاقت اس کے تنوع اور وفاقی نظام میں مضمر ہے اور ریاستوں کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بلا تاخیر بحال کیا جانا چاہئے تاکہ عوام کی جمہوری امنگوں کا احترام ہو اور وفاقی ڈھانچہ مزید مضبوط ہو۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نے انتخابات میں اپنا جمہوری حق استعمال کرکے منتخب حکومت قائم کی، تاہم حکومت اب بھی وہ مکمل آئینی و انتظامی اختیارات استعمال نہیں کر رہی جو ایک ریاستی حکومت کو حاصل ہوتے ہیں۔
دریں اثنا، ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے تاریخی حضرت بل درگاہ پر حاضری دی اور نمازِ جمعہ ادا کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں پائیدار امن و استحکام، امتِ مسلمہ کی فلاح اور فلسطینی عوام کیلئے امن، انصاف اور مشکلات کے خاتمے کی دعا کی۔
انہوں نے حضرت بل میں عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کے سلسلے میں انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور زائرین کیلئے ضروری سہولیات، بہتر نظم و نسق اور ہجوم کو قابو میں رکھنے کے مناسب انتظامات یقینی بنانے پر زور دیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل سرینگر میں واٹر اسپورٹس فیسٹیول منعقد کرے گی

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل سرینگر میں...

سرینگر میں آج سیاسی طاقت آزمائی

بلال بشیر بٹ جنگ نیوز سرینگر/سرینگر بدھ کو ایک بڑی سیاسی...

جنگ اور معیشت کا خطرناک ملاپ

امریکہ اور ایران کے درمیان ایک ماہ سے زائد...

پہلگام میں تیز بارش,دریاۓ لڈر کے بہاؤ میں اضافہ

پہلگام، 01 ستمبر  جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے...