سری نگر میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی

جنگ نیوز ڈیسک

سری نگر، 13 اگست: یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ سری نگر نے ڈی سی آفس کمپلیکس کے میٹنگ ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کرکے ضلع انتظامیہ، سری نگر میونسپل کارپوریشن اور ضلعی پولیس کے نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کو عوامی خدمات میں امتیاز کا اعزاز عطا کیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر سری نگر اکشے لابرو، ایس ایم سی کمشنر فضل الحسیب اور ایس ایس پی سری نگر سندیپ چکرورتی نے اعزاز پانے والوں کو تعریفی اسناد اور یادگاری تحائف پیش کیے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے افسران و اہلکاروں کی محنت، پیشہ ورانہ دیانت اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اخلاص، محنت اور لگن مؤثر اور عوام دوست انتظامیہ کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ، ایس ایم سی اور پولیس کے درمیان بہتر تال میل کو عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی کے لئے ناگزیر قرار دیا۔
ایس ایم سی کمشنر نے مختلف محکموں کے باہمی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک اور باہمی تعاون سے عوامی خدمات کے معیار اور کارکردگی میں بہتری آتی ہے، جبکہ ایس ایس پی سری نگر نے اعزاز پانے والے اہلکاروں کی فرض شناسی اور نظم و ضبط کی تعریف کی۔
اعزاز پانے والوں میں پروفیسر (ڈاکٹر) سیما ناز، نزہت قریشی، انجینئر نثار احمد، انجینئر فرید احمد خان، انجینئر اختر حسین رائنا، انجینئر آصف نذیر بھٹ، عدنان طارق، شہناز اور ڈاکٹر عبدالرؤف شامل تھے۔
اسی طرح فایاض احمد پرے، صداقت اقبال، شوکت احمد، انجینئر کامران ظہور، مدثر احمد شاہ، بلال احمد گنائی، وسیم راجا، رؤف احمد صوفی، جنید احمد بھٹ، انجینئر بابر اشرف بھٹ، محمد یاسین لون اور سہیل رشید سمیت دیگر افسران و اہلکاروں کو بھی ان کی خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔
ضلع انتظامیہ، پروٹوکول، اسکول ابھینندن اور ضلعی پولیس کی ٹیموں کے ارکان محسن خان، جنید بشیر، صوفی وسیم، مدثر احمد، انسپکٹر عبدالرشید، سب انسپکٹر مشتاق احمد، رُچی شرما، ہیڈ کانسٹیبل منشی متولی اور شمین احمد کولی بھی تقریب میں اعزاز پانے والوں میں شامل تھے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

مصنوعی ذہانت کے دور میں کتب خانوں کے مستقبل پرIUSTمیں ورکشاپ

جنگ نیوز ڈیسک اونتی پورہ، یکم ستمبر: اسلامک یونیورسٹی آف...

آزاد فلم سازوں کی حمایت اور نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے پر زور

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/جموں و کشمیر انڈیپنڈنٹ فلم میکرز گلڈ...

امریکہ کے ایران پر دو روز میں دوسری بار فضائی حملے

جنگ نیوز امریکی فوج نے منگل کو آبنائے ہرمز کے...

15 ہزار روپے رشوت معاملے میں دو پولیس افسر گرفتار

  جنگ نیوز انسداد بدعنوانی بیورو (ACB) نے سرینگر میں مبینہ...

انتظامیہ میں ردوبدل: 136 کے قریب JKASافسران کے تبادلے

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک...