جنگ نیوز ڈیسک
بارہمولہ، 6 اگست: بی جے پی کے جنرل سیکریٹری (تنظیم) اشوک کول نے کہا ہے کہ پارٹی کی اصل طاقت اس کا منظم اور باصلاحیت کارکن ہے، اس لئے عوامی رابطہ مزید مضبوط بنایا جائے اور بوتھ سطح پر تنظیم کو مستحکم کیا جائے۔
بارہمولہ کے ڈاک بنگلہ میں بارہمولہ اسمبلی حلقہ کے کارکنان کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اشوک کول کے ہمراہ بی جے پی کے جنرل سیکریٹری محمد انور خان بھی موجود تھے۔ کنونشن میں ضلع بارہمولہ کے ضلع پربھاری بلال پری، ضلع صدر غلام حسین ڈار، پارٹی کے سینئر قائدین، عہدیداران اور بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر جنرل سیکریٹری محمد انور خان نے کہا کہ کارکنان نظم و ضبط کے ساتھ عوامی خدمت جاری رکھیں، عوام سے مسلسل رابطہ برقرار رکھیں اور مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں سے مستحق افراد کو فائدہ پہنچانے میں معاونت کریں۔ اجلاس میں پارٹی کی جاری تنظیمی سرگرمیوں اور آئندہ پروگراموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔


