اقصاء اعجاز کی کتابEchoes of the Unspoken پر ایک تنقیدی نظر

                           سلّفی مشتاق
ادب ہمیشہ انسان کی باطنی کیفیتوں کا عکاس رہا ہے۔ وہ جذبے جنہیں زبان ادا کرنے سے قاصر رہتی ہے، وہ آنسو جو پلکوں تک پہنچ کر واپس لوٹ جاتے ہیں، اور وہ کہانیاں جو سینے میں دب کر دم توڑ دیتی ہیں — یہی وہ ان کہی صدائیں ہیں جنہیں تخلیق کار لفظوں کا جامہ پہناتا ہے۔ اقصاء ا اعجاز کی نئی تصنیف “Echoes of the Unspoken” بھی اسی سلسلے کی ایک خوبصورت اور کربناک کڑی ہے، جو انسان کے اندر چھپے دکھوں اور دبے جذبات کی بازگشت کو قاری کے دل تک پہنچاتی ہے۔
یہ کتاب ایک کردار "حَنا” کے گرد گھومتی ہے جو بچپن سے لے کر جوانی تک اپنی خاموش جدوجہد اور اندرونی طوفانوں کے ساتھ جیتی ہے۔ حَنا کا سکوت دراصل ہر اُس انسان کی نمائندگی کرتا ہے جو اپنی زبان سے کچھ نہ کہہ سکے مگر دل کی چیخیں ہر وقت سنائی دیتی ہوں۔ مصنفہ نے دکھایا ہے کہ کس طرح بچپن کے زخم، دھوکے، اور تنہائی انسان کی شخصیت پر گہرے اثرات چھوڑتے ہیں۔
اقصاء اعجاز کا اسلوب نہایت سادہ مگر دل میں اتر جانے والا ہے۔ جملوں میں ایک فطری روانی اور بیان میں سچائی کی جھلک قاری کو براہ راست کہانی سے جوڑ دیتی ہے۔ ہر صفحہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ مصنفہ نے یہ کتاب محض تخیل سے نہیں بلکہ اپنی روح کی گہرائیوں سے لکھی ہے۔ ان کے الفاظ میں وہ کشش ہے جو قاری کو اپنی خاموشیوں اور ان کہی باتوں سے روبرو کر دیتا ہے۔
اس کتاب میں "خاموشی” محض بولنے سے انکار نہیں بلکہ ایک علامت ہے۔ یہ سکوت کبھی ڈھال ہے، کبھی زخم، اور کبھی امید۔ مصنفہ نے دکھایا ہے کہ خاموشی انسان کو بچاتی بھی ہے اور قید بھی کرتی ہے۔ یہی وہ پہلو ہے جو اس کتاب کو عام کہانیوں سے منفرد بناتا ہے۔
کتاب کا سب سے بڑا پیغام یہ ہے کہ ہر انسان کی آواز قیمتی ہے۔ خواہ وہ سرگوشی ہو یا چیخ، ہر احساس کو سننے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔ مصنفہ نے قاری کو یہ یقین دلانے کی کوشش کی ہے کہ:
"آپ کی خاموشی بھی معنی رکھتی ہے اور آپ کی آواز اہم ہے۔”
یہ پیغام آج کے معاشرتی پس منظر میں نہایت اہم ہے جہاں ذہنی دباؤ اور احساسِ تنہائی بڑھتا جا رہا ہے۔
“چونکہ میں کوئی ادیب نہیں ہوں اپنی کم مائیگی کے سبب اس کے ادبی پہلووں پر تبصرہ کرنا میرے لیے بہت ہی مشکل ہے لیکن اس بیٹی کی حوالہ افزائی کے لیے میں اس پر بات کرنے کی جسارت کر رہا ہو ں  Echoes of the Unspoken” کتاب  محض ایک ناول نہیں بلکہ ایک آئینہ ہے۔ یہ ہمیں ان چہروں کی جھلک دکھاتا ہے جو ہنستے مسکراتے ہیں مگر اندر سے ٹوٹے ہوتے ہیں۔ اس کتاب کو محض ایک کہانی کے طور پر نہیں بلکہ ایک سماجی دستاویز کے طور پر بھی پڑھا جا سکتا ہے جو ہمیں یہ احساس دلاتی ہے کہ معاشرے میں کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو اپنے دکھ بیان نہیں کر پاتے۔ اس کتاب نے میں ہمارے معاشرے کے ایک اہم طبقے یعنی اساتذہ کو ایک اہم آزمایش میں ڈال دیا ہے کیونکہ موصوفہ ایک جگہ رقمطراز ہیں وہ لکھتی ہیں School is supposed to be the place where children  Grow — not just in knowledge, but in confidence, Friendship, and identity. But for Hana, it became the  Place where she began to lose peace of herself. اسکول وہ جگہ ہونی چاہیے جہاں بچے صرف علم ہی میں نہیں بلکہ اعتماد، دوستی اور اپنی شناخت میں بھی پروان چڑھیں۔ مگر حنا کے لیے یہ وہ جگہ بن گئی جہاں اس نے اپنے وجود کا سکون کھونا شروع کر دیا۔
آخر میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ اقصاء اعجاز کی یہ کتاب ہر اُس دل کی ترجمانی کرتی ہے جو اپنی بات کہنے سے ڈرتا ہے۔ یہ ایک درد بھری مگر حوصلہ افزا تحریر ہے جو نہ صرف قاری کو اپنی خاموشیوں سے روشناس کراتی ہے بلکہ اُسے یہ حوصلہ بھی دیتی ہے کہ اپنی آواز بلند کرے۔ بلاشبہ “Echoes of the Unspoken” معاصر ادب میں ایک اہم اضافہ ہے اور نئی نسل کے قارئین کے لیے اُمید اور ہمت کا پیغام ہے۔
ززز

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

بفلیاز پونچھ میں آگ لگنے سے 13 دکانیں جل کر خاکستر

پونچھ 7 جون: پونچھ ضلع کی تحصیل سورنکوٹ کے...

گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں 29 روپے فی 14.2 کلوگرام سلنڈر کا اضافہ

نئی دہلی 7 جون: گھریلو کھانا پکانے والی گیس ایل...

شاعری

شیخ افلاق حسین سیمانی وہ بات اب تجھ میں باقی...

شاعری

جاوید قسیم شعر گوئی کی ہی پہچان سے سب جانتے...

دہلیز

راشیدہ یاسمین سارہ جب ہنستی تھی تو یوں محسوس ہوتا...