نئی دہلی/کٹڑہ، 10 اگست: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج امرتسر تا شری ماتا ویشنو دیوی کٹڑہ وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر، شری منوج سنہا نے امرتسر تا شری ماتا ویشنو دیوی کٹڑہ اسٹیشن کے درمیان وندے بھارت ٹرین کو وقف کرنے پر معزز وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل، 09 اگست 2025 کو، پہلی بار مال گاڑی وادیٔ کشمیر پہنچی۔ اس سے قبل، وزیر اعظم مودی نے 07 جون کو کٹڑہ کے ذریعے کشمیر کی پہلی آل ویदर ریل سروس کا دہلی سے افتتاح کیا تھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: "نئی وندے بھارت ٹرین شری ماتا ویشنو دیوی کے عقیدت مندوں کے لیے سفر کو آسان بنائے گی اور مقامی معیشت کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ معزز وزیر اعظم کی قیادت میں جموں و کشمیر کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، خصوصاً ریلوے شعبے میں، بے مثال ترقی دیکھنے کو ملی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 09 اگست کو پنجاب سے اننت ناگ پہنچنے والی پہلی مال گاڑی نے وادیٔ کشمیر میں ٹرانسپورٹ اور تجارتی ڈھانچے میں ایک اہم سنگ میل قائم کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایکس (X) پر اپنے پیغام میں لکھا:
"معزز وزیر اعظم شری نریندر مودی جی کا شکریہ کہ انہوں نے امرتسر تا شری ماتا ویشنو دیوی کٹڑہ اسٹیشن وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کیا۔ جموں و کشمیر کا ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، خصوصاً ریلوے شعبہ، معزز وزیر اعظم کی قیادت میں بے مثال ترقی سے گزرا ہے۔ نئی وندے بھارت ٹرین شری ماتا ویشنو دیوی کے عقیدت مندوں کے لیے سفر کو آسان بنائے گی اور مقامی معیشت کو ترقی کی نئی راہ پر ڈالے گی۔ کل پنجاب سے پہلی مال گاڑی انا نت ناگ پہنچی، جو وادیٔ کشمیر کے ٹرانسپورٹ اور تجارتی ڈھانچے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔”
26406 شری ماتا ویشنو دیوی کٹڑہ۔امرتسر وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کٹڑہ سے صبح40:6بجے روانہ ہو کر اسی روز دوپہر20:12 بجے امرتسر پہنچے گی۔ واپسی میں 26405 امرتسر۔شری ماتا ویشنو دیوی کٹڑہ وندے بھارت ایکسپریس شام 4:25 بجے امرتسر سے روانہ ہو کر رات 10 بجے کٹڑہ پہنچے گی۔ یہ ٹرین ہفتے میں چھ دن، منگل کے علاوہ، چلائی جائے گی۔


