نئی دلی میں "کشمیر میں مقدس ہم آہنگی کی تجدید: شیوازم اور صوفی ازم” کے موضوع پر کانفرنس

جنگ نیوز ڈیسک

نئی دہلی/نئی دہلی میں منعقدہ ایک خصوصی کانفرنس میں کشمیر میں شیوازم اور صوفی ازم کی صدیوں پرانی روایتی ہم آہنگی کو دوبارہ زندہ کرنے کی اپیل کی گئی۔ "Reviving Sacred Syncretism: Shaivism & Sufism in Kashmir” کے عنوان سے یہ اجلاس انڈیا انٹرنیشنل سنٹر میں ہوا، جس میں ممتاز علما، مذہبی رہنما اور طلبہ شریک ہوئے۔
یہ کانفرنس نیشنل مشن فار یونٹی اینڈ برادرہُڈ National Mission for Unity & Brotherhood کے شری راکیش سپرو اور چیئرمین چشتی فاؤنڈیشن، اجمیر شریف، حاجی سید سلمان چشتی کی مشترکہ میزبانی میں ہوئی، جس کا مقصد خطے میں امن، ثقافتی ہم آہنگی اور بین المذاہب اتحاد کو فروغ دینا تھا۔
مقررین میں سوامی سشیل گو سوامی مہاراج، آچاریہ ویک منی، سردار پرمجیت سنگھ چنڈوک، مرزبان ناریمان زائی والا، ڈاکٹر اے کے مرچنٹ اور کشمیری طلبہ شامل تھے۔ سب نے اپنی اپنی روایات کے تناظر میں محبت، عدم تشدد، سچائی اور اتحاد جیسے اقدار پر زور دیا۔
حاجی سید سلمان چشتی نے کشمیری صوفیا اور شیوا یوگیوں کو محبت اور ذکرِ الٰہی کی علامت قرار دیا۔ دیگر مقررین نے بھی کشمیر کی مشترکہ وراثت اور رواداری کو اجاگر کیا۔
کانفرنس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ کشمیر میں بین المذاہب مکالمے، ثقافتی تبادلے اور اتحاد پر مبنی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سرینگر میں حوض (ٹب) سے نامعلوم لاش برآمد

  سری نگر، 29 جولائی: وسطی کشمیر کے ضلع سری...

موسمیاتی تبدیلی :کشمیر میں قبل از وقت بادام کی فصل تیار

جنگ نیوز پلولامہ/ کشمیر میں اس سال بادام کی فصل...

مجوزعہ IFFJK کو عالمی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل

  نیوز ڈیسک سری نگر/ جموں و کشمیر کے پہلے...

مرکز PoJK کے حالات پر آواز اٹھائے/ فاروق عبداللہ

جنگ نیوز سری نگر/نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ...