بھاجپا لیڈر کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/ جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے جمعہ کی صبح لداخ کے نئے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر حلف اٹھایا۔
لیہہ کے راج نواس میں منعقد ایک پروقار تقریب میں جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ارون پالی نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
اس موقع پر گپتا نے روایتی لداخی لباس گونچا زیب تن کیا ہوا تھا۔ چیف سیکرٹری پون کوٹوال نے ان کی تقرری کا وارنٹ پڑھ کر سنایا، جس کے بعد چیف جسٹس نے حلف لیا۔
حلف برداری کی اس تقریب میں رکن پارلیمان لداخ حنیفہ جان، لیہہ اور کرگل ہل کونسلز کے چیف ایگزیکٹو کونسلرز تاشی نمگیال اور ڈاکٹر جعفر اخون، بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر ست پال شرما، اعلیٰ افسران اور پولیس حکام شریک ہوئے۔
حلف لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گپتا نے کہا کہ وہ لداخ کی ترقی کے لیے اجتماعی کوششیں کریں گے۔

"میں لداخ کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم مذہب، ذات اور پارٹی سیاست سے اوپر اٹھ کر ترقی کے لیے کام کریں گے۔ لداخ کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ یہ سچ ہے کہ ماضی میں لداخ کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ لداخ کو دنیا کی بہترین سیاحتی منزلوں میں شامل کریں،” انہوں نے کہا۔
کویندر گپتا نے انہیں لیفٹیننٹ گورنر مقرر کرنے پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جب جمہوریت عوام کی آواز سنتی ہے

لوک سبھا کی جانب سے عوامی امتحانات (غیر منصفانہ...

جموں و کشمیر میں مزید بارشوں کا امکان

سرینگر: جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران...

شدید زلزلے میں 13 افراد جان بحق، درجنوں لاپتہ اور امدادی کارروائیاں جاری

فیضان پنجابی  جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے...

ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اکثر علاقوں میں زبردست بارش کے بعد اسکول بند

ڈوڈہ، ۲۹ جولائی مسلسل جاری موصلادھار بارش اور خراب موسمی...