بلقیس میر کھیلو انڈیا واٹر اسپورٹس گیمز کی ڈائریکٹر نامزد

جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر، 12 جولائی: جموں و کشمیر کی بیٹی اور بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی معروف واٹر اسپورٹس کھلاڑی بلقیس میر کو کھیلو انڈیا کے بینر تلے ہونے والی پہلی واٹر اسپورٹس گیمز کے لیے مقابلہ ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ یہ گیمز 21 سے 23 اگست تک سرینگر میں منعقد ہوں گی۔
یہ تقرری انڈین کائیکنگ اینڈ کینوئنگ ایسوسی ایشن (IKCA) کی جانب سے کی گئی ہے، جس نے ایک باضابطہ مکتوب کے ذریعے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، جموں و کشمیر سے درخواست کی ہے کہ محترمہ بلقیس میر کی خدمات اس قومی سطح کے ایونٹ کے لیے فراہم کی جائیں۔
بلقیس میر، جو پیرس اولمپکس 2024 میں ملک کی پہلی خاتون جیوری ممبر بھی رہ چکی ہیں، کو ان کی غیر معمولی خدمات اور بین الاقوامی تجربے کے باعث اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ IKCA کے صدر پرشانت کُشواہا نے اپنے بیان میں کہا، "بلقیس میر کی قیادت اس ایونٹ کو اعلیٰ معیار پر منعقد کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔”
تین روزہ چیمپئن شپ میں کائیکنگ، کینوئنگ اور روئنگ جیسے مقابلے ڈل جھیل سمیت دیگر منتخب مقامات پر منعقد ہوں گے، جس سے سرینگر قومی واٹر ایڈونچر اسپورٹس کے نقشے پر نمایاں ہو جائے گا۔
ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں بلقیس میر اور ساجی تھامس (روئنگ ماہر) سمیت دیگر سینیئر افسران مقامات کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ بنیادی ڈھانچے اور انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔
بلقیس میر کی تقرری پر جموں و کشمیر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس اقدام کو ریاستی کھیلوں کے منظرنامے کے لیے ایک تاریخی سنگ میل اور خواتین کی قیادت کی ایک شاندار مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

شدید زلزلے میں 13 افراد جان بحق، درجنوں لاپتہ اور امدادی کارروائیاں جاری

فیضان پنجابی  جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے...

ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اکثر علاقوں میں زبردست بارش کے بعد اسکول بند

ڈوڈہ، ۲۹ جولائی مسلسل جاری موصلادھار بارش اور خراب موسمی...

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...

جنتَر منتَر بیان پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس، ’’زبان پھسل گئی، معذرت خواہ ہوں‘‘

نیوز ڈیسک سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...