پاسپورٹ تصدیق میں شاندار کارکردگی پر وزارت خارجہ کا جموں و کشمیر پولیس کو اعزاز

جنگ نیوز ڈیسک

جموں و کشمیر پولیس کو پہلی بار پاسپورٹ تصدیق خدمات میں شاندار کارکردگی پر بھارت کی بہترین پولیس فورسز میں شامل کرتے ہوئے قومی سطح پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اپریل 2024 سے مارچ 2025 کے دوران جموں و کشمیر پولیس نے 1,34,219 پاسپورٹ درخواستوں کی تصدیق مکمل کی، جو ان کی غیر معمولی کارکردگی اور بروقت سروس کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ اعزاز وزارت خارجہ (MEA) کی جانب سے "پاسپورٹ سیوا دیوس” کے موقع پر دیا گیا، جو پاسپورٹ ایکٹ 1967 کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے۔ نئی دہلی کے CB متھما ہال میں منعقدہ تقریب میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور شری پبیترا مارگریتا نے دیگر اعلیٰ حکام، ملک بھر کے 37 پاسپورٹ دفاتر کے نمائندگان، انڈمان و نکوبار جزائر کے افسران اور اہم خدمات فراہم کنندگان کی موجودگی میں ایوارڈ پیش کیا۔
اس موقع پر جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے پولیس/سی آئی ڈی تصدیق کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کو سراہا گیا، جو پاسپورٹ جاری کرنے کے عمل کا اہم حصہ ہے۔
یہ اعزاز سی آئی ڈی اور پولیس افسران کی انتھک محنت اور عزم کا اعتراف ہے، جنہوں نے اپنے آرام دہ دائرۂ کار سے ہٹ کر بروقت اور مؤثر تصدیق کو یقینی بنایا۔ اس کارکردگی نے جموں و کشمیر اور اس کی پولیس فورس کا نام روشن کیا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس کی نمائندگی ڈپٹی انسپکٹر جنرل سی آئی ڈی، شری رئیس محمد بھٹ (آئی پی ایس) نے کی اور انہوں نے قومی تقریب میں یہ اعزازی سند وصول کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جموں و کشمیر پولیس کی پاسپورٹ تصدیق کے شعبے میں خدمات کو قومی سطح پر باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

محبوبہ کانگریس کی ترجمان بن چکی ہے /انعام النبی

جنگ نیوز سری نگر/عوامی اتحاد پارٹی (AIP) کے چیف ترجمان...

ریلوے میں اسٹیشن ماسٹر کی 1265 اسامیاں مشتہر

جنگ نیوز بھارتی ریلوے نے مختلف ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈز اور...

لیفٹیننٹ گورنر کادہشت گردی کیخلاف فول پروف حکمت عملی پر زور

نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج لوک...

دفعہ 370 اور 35A کی بحالی کی جدوجہد جاری رہے گی/ڈاکٹر فاروق عبداللہ

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق...

تاریخ کے آئینے میں شہنشاہ اکبر اور بڈشاہ زین العابدین

  رشید پروینؔ سوپور، کشمیر کئی مورخین نے اکبر اور زین العابدین...